چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا گل بیلہ میں تھانہ کہوزئی کی حدود میں سرکاری ملازمین کی بس میں ہوا،بس میں 40 سے 50 سرکاری ملازمین سوار تھے جوپشاور سے چارسدہ جارہے تھے، دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے، امدادی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر ابتدائی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد بس کے پچھلے حصے میں رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی تاہم دھماکے میں کس نوعیت کا اور کتنا دھماکا خیز مواد استعمال ہوا اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتامواد استعمال ہوا اس سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا
No comments:
Post a Comment