یمن سے 503 پاکستانی کراچی پہنچ گئے:ڈان نیوز ٹی وی

غیر ملکی افراد تیزی سے یمن سے نکل رہے ہیں ۔۔۔ فوٹو: اے ایف پی

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کا خصوصی بوئنگ -747 جمبو جیٹ یمن میں پھنسے 503 پاکستانی شہریوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔
یمن میں حکومت مخالف باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی سربراہی میں خلیجی ملکوں کا اتحاد اپنی فضائی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسلام آباد نے یمن کی موجودہ صورتحال میں وہاں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا اور سعودی ایوی ایشن حکام کی جانب سے کلئیرنس ملنے کے بعد پی آئی اے کا ایک طیارہ الحدیدہ بھیجا گیا۔
یاد رہے کہ لڑائی کے شکار یمن کے داراحکومت صنعاء سے اتوار کو 600 پاکستانیوں پر مشتمل قافلہ الحدیدہ پہنچا تھا۔

No comments:

Post a Comment