کینو کے فواید

کینو ایک ایسا پھل ہے جو کہ سستا ہونے کے ساتھ بے انتہا فواید کا حامل سرما کا مزیدار پھل ہے. جو اپنے اندر بے انتہا فواید سمیٹے ہویے ہیں. خوش قسمتی سے پاکستان یہ پھل وافر مقدار میں پایا جاتا ہے. بلکہ دوسروں ملکوں کو برآمد بھی کیا جاتا  ہے. بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ پاکستانی کینو دنیا بھر میں اعلی ترین معیار کا ہے تو بیجا نہ ہوگا. ترش ذا یقہ  وجہ سی اپنے اندر وٹامن سی کا ذخیرہ لئے ہویے ہیں. 
چند فواید ذیل میں دیے گئے ہیں. 
١. موسمیاتی بیماریوںسے انسانی جسم کی حفاظت کرتی ہیں. اور اس کی بڑی وٹامن سی ھے. اور اس علاوہ کینسر جیسی موذی مرض کی فری ریڈ یکل کو کم کرنے کا موجب بھی ہے. اس لیے اسکا استعمال بے حد مفید ہے.
٢. خون کی شریانوں کو صحت مند بنا کر دل کی بیماریوں سے دور رکھتی ہے. اور اسکی بڑی وجہ وٹامن بی سکس، وٹامن سی، پوٹاشیم اور فایبر ہیں. جو کہ دل کی صحت کے لیے بہت اہم ہے.  اور اس طرح انسانی جسم کو دل کی بیماریوں سے بچا زندگی کو محفوظ بناتی ہے. 
٣. نظام انہضا م کو بہتر بناتا ہے. یہ پھل چونکہ زود ہضم ہے. اس لیے ہاضمنے پر دباؤ ڈالے بغیر جزب ہو جاتا ہے. جو معدے کی صحت کو بہتر بناتا ہے. اس طرح جن لوگوں کو سینے میں جلن یا تیزابیت ہو، تو ان کے لیے یہ ایک بہترین پھل ہے. معدنیاتی نمک کی موجودگی کی وجہ سے تیزابیت کو  ہے. 
٤. بڑھاپے کو دور بھگاتے کیونکہ وٹامن سی جلد کو تازہ اور جھریوں سے دور رکھ کر دلکش شخصیت میں اضافہ کرتا ہے. 
٥. کاربوھا یڈرٹس، گلوکوز اور شکر کی وافر مقدار جسمانی توانائی کو بڑھاتی ہے. جس سے کام کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے.
٦. کولیسٹرول کو کنٹرول کرتی ہے،. اور دل کی بیماریاں دور رکھتی ہیں. 
٧. بالوں اور  جلد کو پروٹین کولیگن  کی وجہ سے تر و تازہ رکھتی ہے. 
٨.پوٹاشیم، وٹامن بی 9 اور اینٹی آکسائیڈنٹس دماغ کے لیے مفید ہے جو کہ اس پھل کا خاصا ہے. دماغ کے لیے پوٹاشیم خون فراہم کرنے میں مددگار ہے جبکہ وٹامن بی ٩ ضیف عمری میں دماغی کمزوری کو کم کرتی ہے. اور متلی اور ڈپریشن سے بچاتی ہیے. 
٩. حاملہ خواتین کو وٹامن بی اور فولک ایسڈ فراہم کرکے صحت مند بناتی ہے. 
١٠. بلند فشار خون کو نارمل کرکے زندگی خوشگوار بناتی ہے. 

کراچی کچرے کے ڈھیر میں تبدیل




ڈان لیکس: طارق فاطمی الزامات سے انکاری، کوئی غلط کام نہیں کیا. خط


وزیراعطم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے ڈان لیکس معاملے میں اپنے اوپر تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے. کہ اپنی زندگی کے پچاس سال اس ملک کی خدمت کی، تو اس کے ساتھ غداری کیسے. اپنے تفصیلی خط میں اپنے سٹاف کے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا. انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ہر قسم کی تعاون کیلئے موجود ہے.

اسرائیلی پولیس نے نئے قانون کے تحت گزشتہ 2 ہفتوں میں 1200 فلسطینی گرفتار کرلیے

اسرائیلی پولیس نے نئے قانون کے تحت گزشتہ 2 ہفتوں میں 1200 فلسطینی گرفتار کرلیے

برسلز ٗ دھماکوں میں ملوث تیسرے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کر دی گئی

برسلز(این این آئی)برسلز بم دھماکوں میں ملوث تیسرے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کردی گئی ٗحملہ آور کی تلاش کیلئے پولیس نے کئی علاقوں میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں نے پیرس کے بعد برسلز کو نشانہ بنایا اور گزشتہ روز ائر پورٹ اور میٹرو اسٹیشن پر تین دھماکے کئے تھے۔پولیس نے ایئر پورٹ حملے میں ملوث 3 افراد کی تصویریں جاری کر دی ہیں جس میں سے دو نے خود کو ائر پورٹ پر اڑا لیا ٗ تیسرا شخص فرار ہو گیا ۔تیسرے مشتبہ حملہ آور کی تلاش کیلئے پولیس نے برسلز کے شائر بیک میں چھاپا مارا۔جہاں مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی ٗ برسلز کے دیگر علاقوں میں بھی مشتبہ افراد کی تلاش کیلئے چھاپے مارے گئے حملے کے بعد برسلز میٹرو اسٹیشن دوبارہ کھول دیا گیا ٗ جبکہ ائر پورٹ دوسرے روز بھی بند رہا۔ گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔