زندگی میں کامیابی کے لئے ایک اچھا اداکار ہونا ضروری ہے
اس زندگی میں کامیابی کے لئے ایک اچھا اداکار ہونا ضروری ہے....
آپ کو ہر جگہ ، ہر شعبے میں اداکاری کرنی پڑتی ہے...
اداکاری...... دوسرے لفظوں میں ریاکاری ...منافقت...
آپ کو وہ نظر آنے کی کوشش کرنی پڑتی ہے جو آپ ہیں نہیں...
اندر کچھ....باہر کچھ...
مثلا" آپ تاجر ہیں یا کسی محکمے میں افسر ہیں ...
تو آپ کوشش کرتے ہیں کہ آپ دوسروں کو ایماندار، دیانتدار نظر آئیں..
جبکہ آپ جانتے ہیں کہ اپ ہیں نہیں...
مگر نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں..
اب یہ آپ کی اداکاری پر منحصر ہے کہ آپ اپنے آپ کو کس طرح "وہ" منواتے ہیں ...جو آپ نہیں ہیں..
جتنا بڑا ریا کار ، جتنا بڑا منافق ، جتنا بڑا اداکار .....
اتنا ہی کامیاب انسان ...
اتنا ہی بڑا عہدہ....
اتنا ہی کامیاب انسان ...
اتنا ہی بڑا عہدہ....
ہم جیسے لوگ شاید اسی لئے اکثر شعبوں میں ناکام رہتے ہیں...
کہ وہ اچھے اداکار نہیں ہو.تے .
کہ وہ اچھے اداکار نہیں ہو.تے .
(حنیف سمانا )
No comments:
Post a Comment